ایران: کووِڈ۔19 کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

کووِڈ۔19 کی وجہ سے ایران کے متعدد صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا، بعض صوبوں میں ایک دن، بعض میں 2 دن اور بعض میں ہفتہ بھر تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور اس دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے

1364588
ایران: کووِڈ۔19 کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے
iran koronavirus.jpg
g.kore koronavirus.jpg

کووِڈ۔19 کی وجہ سے ایران کے متعدد صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

تہران، قُم، اردیبل، البرز، مرکزی، ہمیدان، قزوین اور گیلان کی صوبائی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیانات کے مطابق وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے لئے پرائمری  اور مڈل اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی مدرسوں میں تعطیل کر دی گئی  ہے۔

بعض صوبوں میں ایک دن، بعض میں 2 دن اور بعض میں ہفتہ بھر تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور اس دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

ملک بھر میں اسپورٹس مقابلوں کو 10 دن کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے  اور تمام ثقافتی و فنّی سرگرمیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کویت نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کے انخلاء کے لئے مخصوص کئے گئے 5 طیاروں میں سے پہلا طیارہ 130 مسافروں کے ساتھ ملک واپس لوٹ گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 556 تک پہنچ گئی ہے اور اس وقت تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے طیارے کے ذریعے اسرائیل جانے والے تقریباً 200 افراد کو تل ابیب  کے بن گورئین ائیر پورٹ  میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

روزنامہ دی یروشلم پوسٹ  کے مطابق اسی طیارے سے جانے والے 12 اسرائیلیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس 27 دن تک علامات ظاہر کئے بغیر مریض کے جسم میں رہ سکتا ہے۔

ووہان شہر میں ایک مریض میں 27 دن کے بعد وائرس کی علامات دیکھنے میں آئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وائرس  کی لپیٹ میں آئے ہوئے اور خاص طور پر کمزور نظامِ صحت والے ممالک  کو 6 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی جائے۔



متعللقہ خبریں