ایران: 5.7 کی شدت سے زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے ترکی میں بھی محسوس کئے گئے

صوبہ مغربی آذربائیجان کی تحصیل کوتر میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1364501
ایران: 5.7 کی شدت سے زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے ترکی میں بھی محسوس کئے گئے

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی تحصیل خوئے میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے سسمولوجک سینٹر  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن 9 بج کر 22 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز تحصیل خوئے ، شدت 5.7 اور زیرِ زمین گہرائی 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

زلزلہ ترکی کے ضلع وان اور اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلے کی وجہ سے ضلع وان میں بعض کچے گھر منہدم ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں