شام: اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملے، 4 شہری ہلاک

ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 4 شہری ہلاک ہو گئے

1354250
شام: اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملے، 4 شہری ہلاک

شام میں ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی مخالفین کے ائیر ٹاور کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے شہری مرکز کے اطراف، تحصیل سیراقب  اور اس کے اطراف کے علاقوں سرمین، کومیناس ،مصیبین، تفتنازاور کراتین  کو اور اسد انتظامیہ کے طیاروں نے تحصیل سیراقب کے علاقے سرمین  اور طلحیہ اور آفیس  دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔

سول ڈیفنس 'وائٹ ہیلمٹ' تنظیم کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ادلب  کے شہری مرکز کے قریب روسی حملے میں 3 شہریوں اور اسد فورسز کے حملوں میں ایک شہری سمیت کُل 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں