عراق میں امریکہ مخالف مظاہرہ،عوام کی شدید نعرے بازی

خبر کے مطابق، عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے ملین مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جو رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی  جرنیل قاسم سلیمانی  کی ہلاکت کے بعد ردعمل کے طور پر کیا گیا

1347252
عراق میں امریکہ مخالف مظاہرہ،عوام کی شدید نعرے بازی

عراق میں ہزاروں افراد نے امریکی فوج کی بے دخلی کے لیے پرامن مظاہرہ کیا اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔

خبر کے مطابق، عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے ملین مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جو رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی  جرنیل قاسم سلیمانی  کی ہلاکت کے بعد ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

انہوں نے اپنے احتجاج کو حکومت مخالف مظاہروں سے الگ رکھا تھا، امریکی سفارت خانے سے دور ہونے والا یہ مظاہر پرامن تھا اور مظاہرین پرامن انداز میں منتشر ہوئے۔

دوسری جانب حکومت مخالف مظاہروں میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ  ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے کے لیے کام کرنے والے ایک فرانسیسی اور عراقی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی فوج  کے کمانڈر سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں