ایرانی صدر، طیارے کے المیہ کے ذمہ داروں کا احتساب ہو گا

اس قسم کے المیہ کا دوبارہ سامنا نہ کرنے  کے لیے ملکی دفاعی نظام  کی خامیوں کو  دور کرنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کی جانی چاہییں

1338829
ایرانی صدر، طیارے کے المیہ کے ذمہ داروں کا احتساب ہو گا
muhammed zarif.jpg

صدرِ ایران حسن روحانی  نے یوکیرین کے طیارے کے نادانستہ طور پر گرائے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک ناقابل معافی  خطا ہے جس کے ذمہ داروں کو اس کا احتساب دینا ہو گا۔

روحانی کا کہنا تھا کہ انسانی خطا کی بنا پر  سینکڑوں بے گناہ انسانوں کی جانوں   کے نقصان  جیسے المیہ  کا موجب بننے والی اس غلطی پر انہیں بے حد افسوس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "یہ باآسانی ایک جانب چھوڑا جانے والا معاملہ نہیں ، اس المیہ کے اسباب اور مفعولوں کے خلاف تفتیش ہونی چاہیے اور اس  غلطی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی  لازمی ہے۔  علاوہ ازیں اس قسم کے المیہ کا دوبارہ سامنا نہ کرنے  کے لیے ملکی دفاعی نظام  کی خامیوں کو  دور کرنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کی جانی چاہییں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  لکھا ہے کہ "’یہ ایک افسوس ناک دن ہے۔ افواج کی اندرونی تحقیقات کے مطابق امریکی جنگی جنون کی وجہ سے اس بحران کے موقع پر یہ انسانی غلطی پیش آئی ہے۔ ہم تمام ممالک کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے معذرت خواہ ہیں اور ان سے تعزیت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں