طیارہ میزائل حملے سے نہیں گرا: ایران کی تردید

امریکی جریدے نیوزویک نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں گرا جس کے ردعمل میں تہران حکومت نے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا

1338239
طیارہ میزائل حملے سے نہیں گرا: ایران کی تردید

امریکی جریدے نیوزویک نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں گرا جس کے ردعمل میں تہران حکومت نے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

خبر کے مطابق، ایران  حکومت کے ترجمان علی ربیعی  نے نیوزویک کے دعوے کی تردید کردی۔

 ایرانی محکمہ شہری ہوا بازی  بھی  کا کہنا ہے کہ میزائل کا طیارے سے ٹکرانا ناممکن ہے  اور امریکی جریدہ افواہوں سے کام لے رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی جریدے نیوزویک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، یوکرینی طیارے کو طیارہ شکن  میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

جریدے کا کہنا ہے کہ طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا  جبکہ  سیٹلائٹ کے ذریعے بھی میزائل  داغنے کے شواہد ملے ہیں مگر  ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں