ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا بدلہ عبرت ناک ہوگا: ایران

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا

1336647
ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا بدلہ عبرت ناک ہوگا: ایران

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا۔

ترجمان علی ربیعی نے عراق میں امریکی فوج کے اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کے چند گھنٹے کے بعد آج  ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا   جس  میں کہا  گیا کہ ہم پاسداران انقلاب کے کامیاب آپریشن پر شکرگزار ہیں۔

ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ  توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی ایک بیان میں عراق میں امریکی اہداف پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بدلے میں عراق میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے اور عراق میں امریکی فوج پر میزائل حملہ کیا ہے۔

جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ایران نے اپنے دفاع میں متناسب اقدام مکمل کر لیا ہے اور ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ہمارے شہریوں اور  اعلی عہدے داروں پر بزدلانہ مسلح حملہ کیا گیاتھا۔

 



متعللقہ خبریں