قوم چاہے تو وزیراعظم کا عہدہ لے سکتا ہوں: الاسدی

محکمہ انسداد دہشتگردی     کے  سابق صدر  لیفٹنٹ جنرل عبدالغنی  الاسدی  نے کہا ہے کہ میں عراقی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے لیے  تیار ہوں

1332183
قوم چاہے تو وزیراعظم کا عہدہ لے سکتا ہوں: الاسدی

محکمہ انسداد دہشتگردی     کے  سابق صدر  لیفٹنٹ جنرل عبدالغنی  الاسدی  نے کہا ہے کہ میں عراقی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے لیے  تیار ہوں ۔

الاسدی نے  اس بات کا  اظہار ملک کے مختلف قبائل کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کیا  اور کہا کہ میں عراقی  قوم کا بیٹا ہوں  جسے عوام کی  منشا کا پورا خیال ہے  لہذا  اگر مجھے   قوم نے  وزارت عظمی کے عہدے کےلیے موزوں سمجھا تو میں   اسے اپنی خوش قسمتی  اور عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھوں گا۔

عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں  فعال کردار ادا کرنے والے الاسدی گزشتہ سال عہدے سے سبکدوش  ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں