برازیل کا القدس میں تجارتی مرکز قائم کرنے کا اعلان،عرب لیگ کی مذمت

خبرکے مطابق، برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی  خوشنودی کے حصول کےلئے تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پر قاہرہ میں عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

1326635
برازیل کا القدس میں تجارتی مرکز قائم کرنے کا اعلان،عرب لیگ کی مذمت

اسرائیل کی خوشنودی کیلئے برازیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔

خبرکے مطابق، برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی  خوشنودی کے حصول کےلئے تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پر قاہرہ میں عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے القدس شہر میں برازیل کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اعلان کے مضمرات اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کا القدس میں  تجارتی  مرکز کے قیام کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور عالمی قرار دادوں کی صریحاًنفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیل کو القدس کی حساسیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے مقدس اسلامی شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچے۔

 

 



متعللقہ خبریں