یمن ۔ سعودی عرب سرحدوں پر 3 سعودی فوجی ہلاک

ماہ دسمبر کے اوائل سے ابتک جنوبی محاذ پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 10 ہو گئی

1323169
یمن ۔ سعودی عرب سرحدوں پر 3 سعودی فوجی ہلاک

اطلاع کے مطابق سعودی عرب  کے تین فوجی جنوب میں یمنی سرحدی  علاقے میں مارے گئے ہیں۔

سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق "مسلح قوتوں سے منسلک 1نان کمیشنڈ افسر اور تین فوجی جوان   جازان علاقے  میں اپنے وطن و دین کی حفاظت کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ "

شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے والی خبر  میں واضح کیا  گیا ہے کہ ماہ دسمبر کے اوائل سے ابتک جنوبی محاذ پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے، تازہ  واقع میں فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسند سعودی عرب  کے جنوبی علاقوں نجران اور جازان  پر فضا سے میزائل حملوں سمیت گاہے بگاہے سرحدوں میں داخل ہوتے ہوئے سعودی دستوں کو ہدف بناتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں