میں نئی حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا:سعد الحریری

لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ اپنے اصول پر کاربند ہوں مجھے نہیں کسی اور کونئی حکومت بنانی چاہیے جو نوجوان مردوخواتین کی اُمنگوں کو پورا  کر سکے

1313321
میں نئی حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا:سعد الحریری

لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

انھوں نے صدر میشیل عون پر زوردیا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے مشاورت کا عمل شروع کریں۔

انھوں نے گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے اصول پر کاربند ہوں مجھے نہیں کسی اور کونئی حکومت بنانی چاہیے جو نوجوان مردوخواتین کی اُمنگوں کو پورا  کر سکے ۔

 یاد رہے کہ سعدالحریری لبنان میں حکمراں اشرافیہ کی بدعنوانیوں اور ملک کو درپیش معاشی مسائل کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنی کابینہ سمیت 29 اکتوبر کو مستعفی ہوگئے تھے تاہم، صدر عون نے نئی حکومت کی تشکیل تک انھیں نگران وزیراعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔



متعللقہ خبریں