عراق میں خونریز مظاہرے زور پکڑ گئے،سینکڑوں ہلاک ہزاروں زخمی

عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 339 ہوگئی اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے

1311888
عراق میں خونریز مظاہرے زور پکڑ گئے،سینکڑوں ہلاک ہزاروں زخمی

عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 339 ہوگئی اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔

خبر  کے مطابق، عراق کے مختلف شہروں میں بد عنوانی  اور مہنگائی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں ۔

گزشتہ روز جنوبی شہر بصریٰ اور نصیریہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عراقی شہر ام قصر میں پولیس کی فائرنگ سے 9 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد  اکتوبر سے جاری مظاہروں میں اموات کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔

 اقوام متحدہ نے سنگین صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  فریقین   سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  معاملات جلد حل کریں۔

وزیرداخلہ خلیل المحنہ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین مظاہرین بغداد میں مارے گئے، جلاؤ گھراؤ اور احتجاج کی آڑ میں مظاہرین نے  حفاظتی  اہلکاروں پر بھی حملہ کیا جس کے باعث 33 اہلکار ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر بد عنوانی  کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رکھا  ہے۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو عراقی صدر برہم صالح نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی عہدہ مشروط طور پر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں