القدس کے مضافات میں اسرائیلی فوج کی جارحیت

ہ اسرائیلی فورسسز نے اقلدس کے  موضع اسویے  کے محلے عابد میں دھاوا بولااور فلسطینی شہریو ں   پر آنسو گیس پھینکی

1311138
القدس  کے مضافات میں اسرائیلی فوج کی جارحیت

القدس  کے شمالی علاقے اِسویے  میں اسرائیلی قوتوں  نے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر ڈالا جبکہ دو کو حراست میں لے لیا۔

وادی حِلوہ مرکزِ اطلاعات" کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسسز نے القدس کے  موضع اسویے  کے محلے عابد میں دھاوا بولااور فلسطینی شہریو ں   پر آنسو گیس پھینکی۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی قوتوں نے دو فلسطینی باشندوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے  27 جون کو 20 سالہ فلسطینی محمد ثمیر عبید کے قتل کے بعد اسویے  میں اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی تھی۔ قابض قوتیں تقریباً 5 ماہ سے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارتی ہیں اور وسیع پیمانے کی حراستیں  عمل میں لا رہی  ہیں۔



متعللقہ خبریں