عراق، داعش کے تازہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

حملے کے بعد دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

1310729
عراق، داعش کے تازہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

عراقی شہر کرکوک میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کرکوک محکمہ پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ شہر کی ایک چیک پوسٹ پر  کیے گئے حملے میں 2 پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

ایک شخص کے زخمی بھی ہونے والے اس حملے کے بعد دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خیال رہے کہ عراقی انتظامیہ  نے دسمبر 2017 میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں کامیابی حاصل کرنے اور دہشت گردوں کے قبضے میں ہونے والے تمام تر عراقی علاقوں کو باز یاب  کرانے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں