ملکی حالات انتظار کے متحمل نہیں ہیں: سفادی

ملک کی حالت اب نہ تو انتظار کی متحمل ہے ، نہ مذاکرات کی اور ہی کسی اضافی مشاورت کی: محمد السفادی

1307774
ملکی حالات انتظار کے متحمل نہیں ہیں: سفادی

لبنان میں متوقع حکومت  کے لئے وزارت اعظمیٰ امیدواروں میں شامل محمد السفادی  نے امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عہدہ سعد الحریری کے حوالے کر دیا جائے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی NNALEB کے مطابق ملک میں سیاسی فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سفادی  کے وزارت اعظمیٰ کے لئے موزوں ہونے سے متعلق بیانات جاری کئے جانے کے بعد سفادی نے اپنا نام  امیدواروں کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعد الحریری کی طرف سے گذشتہ ہفتے  نئی کابینہ کے قیام کے زیرِ مقصد مذاکرات کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سفادی نے کہا ہے کہ مجھے اسے عہدے سے بری الذّمہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ملک کی حالت اب نہ تو انتظار کی متحمل ہے ، نہ مذاکرات کی اور ہی کسی اضافی مشاورت کی"۔

سفادی نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں محسوس کر رہا ہوں کہ اس وقت ایک ایسی ہم آہنگ و ہم جنس حکومت کا قیام مشکل ہے کہ جو ملک کی اقتصادی  و مالیاتی خرابیوں کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی حفاظتی اقدامات کرنے اور عوامی مطالبات  کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی  اور تمام سیاسی پارٹیوں  کے تعاون کی حامل  ہو"۔

سفادی نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بیان، حریری سمیت مختلف فریقین کی طرف سے، ان کے نام سے متعلق جاری کئے گئے بیانات  کے جواب  میں جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں  کے نتیجے میں حکومت مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لئے جاری مذاکرات  سے بھی کوئی واضح نتیجہ نہیں نکل سکا۔

ان حالات کے ساتھ ساتھ ملک میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 1990 میں خانہ جنگی کے خاتمے سے لے کر اب تک انتظامیہ میں شامل پارٹیوں پر مشتمل کابینہ کی جگہ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل آزاد اور مختصر حکومت قائم کی جائے، قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں اور بد عنوان حکومتی افراد کا احتساب کیا جائے۔



متعللقہ خبریں