بغداد میں بم دہماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک درجنوں زخمی

مقامی ذرائع کا کہنا ہے بم کا ایک دہماکہ بغداد کے شمالی علاقے میں ہوا جس میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دھماکے میں نو افراد کو شدید زخمی حالت میں طبی مراکز میں داخل کر دیا گیا ہے

1307466
بغداد میں بم دہماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک درجنوں زخمی

بغداد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہونے ہونے والے بموں کے دو ھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے بم کا ایک دہماکہ بغداد کے شمالی علاقے میں ہوا جس میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دھماکے میں نو افراد کو شدید زخمی حالت میں طبی مراکز میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بم کا ایک اور دھماکہ عراق کے جنوبی علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں دوافراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد عناصر عراقی فورسز کے ہاتھوں پے در پے شکستوں اور کئی علاقوں کے اپنے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں