شام: امریکی پیٹرولنگ ٹیمیں پیٹرولنگ کے بہانے YPG/PKK کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہیں

امریکی فوج شام کے شمال اور مشرق کے پیٹرول فیلڈوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے ساتھ گٹھ جوڑ جاری رکھے ہوئے ہے

1304103
شام: امریکی پیٹرولنگ ٹیمیں پیٹرولنگ کے بہانے YPG/PKK کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہیں

امریکہ کی فوج شام کے شمال اور مشرق کے پیٹرول فیلڈوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے ساتھ پیٹرولنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکی۔عراق۔شام کی سرحدی تکون  پر واقع شام کی تحصیل مالکیہ  کی سرحد  پر کثیر تعداد میں پیٹرول  کے کنوئیں ہیں جن کا انتظام و انصرام دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے ہاتھ میں ہے۔

انا طولیہ خبر رساں ایجنسی نے شام کے شمالی ضلعے حاسکہ کی تحصیل مالکیہ میں امریکی فوج  کی پیٹرولنگ ٹیموں  اور YPG/PKK کے اراکین کی ایک ساتھ موجودگی کے ویڈیو مناظر نشر کئے ہیں۔

ویڈیو میں کنووں سے پیٹرول نکالنے کا کام جاری ہے اور YPG/PKK  کے اراکین  امریکی پیٹرولنگ ٹیموں کی ہمراہی بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دہشت گردوں کا امریکی فوجیوں کو سکیورٹی دینا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے پیٹرول فیلڈوں پر پیٹرولنگ  اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے  اور یہ فوجی وقتاً فوقتاً پیٹرول فیلڈوں پر جا کر دہشت گرد تنظیم کے سرغناوں کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "شام  کے وسائل پر شامیوں کے علاوہ اور کسی کا حق نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں