امریکہ نے خامنہ آئی سمیت 9 افراد پرنئی پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ آئی  سے تعلق رکھنے والے 9 افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن  میں ان کا چیف آف اسٹاف،ایک بیٹا اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہیں

1300153
امریکہ نے خامنہ آئی سمیت 9 افراد پرنئی پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ آئی  سے تعلق رکھنے والے 9 افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن  میں ان کا چیف آف اسٹاف،ایک بیٹا اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ان پر یہ پابندیاں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے 40 سال مکمل ہونے پرعائد کی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ آج ایران کے  روحانی  لیڈر کے ارد گرد موجود ان غیرمنتخب حکام کو پابندیاں کا ہدف بنا رہا ہے جو ان کی عدم استحکام کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔

 نوشین کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایرانی نظام کے تخریبی کردار سے وابستہ ہیں جن  میں 1983 میں بیروت میں امریکی  بحریہ  کی بیرکوں میں بم دھماکے ، 1994ء میں ارجنٹائن،اسرائیل باہمی تنظیم پر بم حملے ،شہریوں پر تشدد ، ان کی ماورائے عدالت ہلاکتیں اور جبروتشدد کی کارروائیاں شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ نے جن ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں ان میں علی خامنہ آئی  کے دستِ راست وحید ہاغنین اور چیف آف اسٹاف محمد محمدی گولپیغانی ، ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی اور خامنہ آئی  کا صاحب زادہ مجتبیٰ خامنہ آئی شامل ہیں ۔

محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد ان ایرانیوں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکے گا اور ان کی اگر امریکہ میں کوئی جائیداد ہے تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں