"امریکہ کی نظراب شام کے تیل پر"منصوبہ تیار ہونے کا عندیہ

امریکہ میں ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگرس لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے تیل کے تحفظ کے لیے نیا منصوبہ تیار کررہا ہے

1294462
"امریکہ کی نظراب شام کے تیل پر"منصوبہ تیار ہونے کا عندیہ

امریکہ میں ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگرس لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے تیل کے تحفظ کے لیے نیا منصوبہ تیار کررہا ہے۔

خبر کے مطابق،  گراہم  نے کہا کہ امریکی فوجی کمانڈرایک ایسا منصوبہ مرتب کررہے ہیں جس کے تحت شام میں داعش کو دوبارہ ابھرنے سے روکنا اور شام کے تیل کو ایران یا عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں میں آنے سے روکنا ہے۔

گراہم نے وائٹ ہاوس  میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کی طرف سے بریفنگ لینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایک ایسے منصوبے کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو میرے خیال میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی حد تک محسوس کرتا ہوں کہ ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جو شام میں ہمارے بنیادی مقاصد کو پورا کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں