مصر:اخوان المسلمین سےوابستگی کا شبہ،1070 اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا

مصری حکام نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 1070 اساتذہ کو کو ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

1283630
مصر:اخوان المسلمین سےوابستگی کا شبہ،1070 اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا

مصری حکام نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 1070 اساتذہ کو کو ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، مصری وزیر تعلیم ڈاکٹر طارق شوقی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے 1070 اساتذہ کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی برطرفی کا مقصد طلباء کا مستقبل محفوظ بنانا  ہے ۔

مصری وزیر نےکہا کہ ایک سال کے  معاہدے پر بھرتی کیے گئے ایک لاکھ 20 ہزار اساتذہ کا معاہدہ  بڑھا کر 3 سال کردیا  گیاہے۔

 ڈاکٹر شوقی کا کہنا تھا کہ ملک میں سرکاری اسکولوں کے لیے تین لاکھ 20 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں