عراق: مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی،6000 زخمی

عراق کی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ 6روز کے دوران میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں 104 افراد کی ہلاکت اور6000 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

1282851
عراق: مظاہروں کے دوران  ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی،6000 زخمی

عراق کی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ 6روز کے دوران میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں 104 افراد کی ہلاکت اور6000 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن نے گزشتہ روز  سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں  حفاظتی قوتوں  کے 8اہلکار بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے 51 سرکاری عمارتوں اور 8 سیاسی جماعتوں کے مراکز  کو نذرآتش کردیا تھا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ منگل کے روز شہریوں نے بے روزگاری ، سرکاری شہری خدمات کے پست معیار اور ارباب اقتدارواختیار کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کیے تھے جو کہ  یکا یک  ملک کے دیگر شہروں تک بھی پھیل گئے تھے۔

 ان مظاہروں میں زیادہ تر نوجوان شریک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں