یمن: حوثی ملیشیا کی پسپائی،اتحادی فون نے کوشش ناکام بنادی

یمن میں مشترکہ سرکاری فوج  نے الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی نئی کوشش ناکام بنا دیا

1282259
یمن: حوثی ملیشیا کی پسپائی،اتحادی فون نے کوشش ناکام بنادی

یمن میں مشترکہ سرکاری فوج  نے الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی نئی کوشش ناکام بنا دیا۔

 اس دوران ضلع کے ساحلی علاقے الفازہ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

زمینی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوج  دراندازی کی کوشش کرنے والے حوثی عناصر کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ نمٹیں اور ان کو پسپا کر دیا۔

ذرائع نے باور کرایا کہ اتحادی فوج  اور حوثی ملیشیا کے عناصر کے درمیان مختلف نوعیت کے بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

 اس دوران باغیوں کو بھاری جانی اور مالی  نقصان اٹھانا پڑا جبکہ باقی ماندہ عناصر فرار ہو گئے۔

حوثی ملیشیا نے التحیتا ضلع میں واقع سحلی علاقے الفازہ میں مشترکہ یمنی فوج  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور ان پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس سے قبل حوثی ملیشیا نے التحیتا شہر اور ضلع کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں یمنی فورسز کے ٹھکانوں کو توپوں اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے شدید انداز میں نشانہ بنایا۔

 


ٹیگز: #حوثی , #یمن

متعللقہ خبریں