سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بارڈی گارڈ کو قتل کر دیا گیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قریبی باڈی گارڈوں میں سے میجر جنرل عبدالعزیز بن بداح الفاعم کو ان کے دوست ممدوح العلی  نے فائر کر کے ہلاک کر دیا

1278239
سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بارڈی گارڈ کو قتل کر دیا گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قریبی باڈی گارڈوں میں سے میجر جنرل عبدالعزیز بن بداح الفاعم کو ان کے دوست ممدوح العلی  نے فائر کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق مکّہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاعم کل شام جدّہ میں اپنے دوست ترکی السبتی کے گھر تھے جہاں گھر میں موجود ایک اور دوست ممدوح العلی  اور فاعم کے درمیان بحث و تکرار شروع ہو گئی۔

بحث کے دوران علی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فاعم، سبتی اور گھر کا فلپائینی ملازم زخمی ہو گئے ، فاعم ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود جانبر نہیں ہو سکے۔

بیان کے مطابق علی نے اسے گرفتار کرنے کے خواہش مند سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی جھڑپ کی جس کے نتیجے میں اسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جھڑپ میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں