عرب اتحادی طیاروں کی الحدیدہ پر بمباری،حوثیوں کے 4 عسکری مراکزتباہ

یمن میں آئینی حکومت کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے آج صبح   ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کےچارعسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا

1273256
عرب اتحادی طیاروں کی الحدیدہ پر بمباری،حوثیوں کے 4 عسکری مراکزتباہ

یمن میں آئینی حکومت کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے آج صبح   ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کےچارعسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔

خبر  کے مطابق، عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی ایک بمبار کشتی، سمندر میں بچھائی ایک بارودی سرنگ اور متعدد دیگر مراکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ  اس کارروائی کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارتی قافلوں کی آمد ورفت میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

قبل ازیں، گزشتہ روز  عرب اتحادی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے سمندر میں چھوڑی گئی ایک ڈرون بمبار کشتی کو تباہ کردیا ہے ۔



متعللقہ خبریں