اسرائیل کے غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے اقدامات تسلی بخش نہیں، حماس

قابض قوتوں کو عدم تصادم مطابقت مذاکرات سے  وابستہ  رہنا چاہیے

1271670
اسرائیل کے غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے اقدامات تسلی بخش نہیں، حماس

حماس  نے اسرائیل کے ساتھ بلواسطہ عدم تصادم مطابقت مذاکرات  کے ذریعے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔

حماس کے  ایک افسر اسماعیل رضوان  نے انادولو ایجنسی سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ "غزہ   پر محاصرے کو  ہٹائے جانے کے  عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ قابض قوتوں کو عدم تصادم مطابقت مذاکرات سے  وابستہ  رہنا چاہیے"۔

مصری  فریق  کے اسرائیل کو فائر بندی پر کار بند رہنے  کے لیے   اپنی  ذمہ داریاں پوری کرنے  کی وضاحت کرنے والے رضوان نے  بتایا کہ مصر کے ساتھ قائم ہونے والے رابطے میں کوئی خلل نہیں آیا۔

حماس کے عظیم واپسی مارچ  کو منظم کرنے    کے عمل درآمد کو جاری رکھنے کا بھی ذکر کرنے والے رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت اور مظاہرے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر کسی قسم کے حملے کے نتائج پر خبردار بھی کیا ہے۔

اسرائیل کی غزہ  کے خلاف دھمکیوں کے انتخابات سے قبل  کے بیانات ہونے کی توضیح کرتے  ہوئے رضوان نے بتایا کہ اسرائیل کے کسی بھی حملے کا جواب مزاحمت ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں