" ہوشیار رہا جائے" سعودی تنصیبات پردوبارہ حملے کریں گے:حوثیوں کی دھمکی

حوثیوں نے کہا ہے کہ  ہم  سعودی عرب میں واقع ارامکو  میں موجود کمپنیوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کر رہے ہیں  کہ وہ دوبارہ  حملوں کےلیے تیار رہیں

1270245
" ہوشیار رہا جائے" سعودی تنصیبات پردوبارہ حملے کریں گے:حوثیوں کی دھمکی

حوثیوں نے  سعودی عرب میں ارامکو پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی ہے۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ  ہم  سعودی عرب میں واقع ارامکو  میں موجود کمپنیوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کر رہے ہیں  کہ وہ دوبارہ  حملوں کےلیے تیار رہیں۔

امریکی ABCنیوز  سے اپنا نام نہ بتانےکی شرط پر گفتگوکرتےہوئے  ایک  امریکی اعلی عہدے دار نے  کہا کہ   اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ یہ ڈرون  ایرانی سر زمین  سے استعمال  کیے گئے تھے ۔

 واضح رہے کہ ان حملوں کے بعد  ارامکو نے   عالمی تیل کی  یومیہ پیداوار کا 6 فیصد یعنی 5 اعشاریہ 7 ملین بیرل تیل   کی ترسیل  وقتی طور پر بند کر دی تھی  جس سے تیل کی   قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں