سعودی اتحاد کی حوثی باغیوں کے اڈوں پر بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

سعودی اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 60  حوثی شدت پسند  ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

1261983
سعودی اتحاد کی حوثی باغیوں کے اڈوں پر بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

سعودی اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 60  حوثی شدت پسند  ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق، سعودی عسکری اتحاد نے اس حملے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان  حملوں کا ہدف ذمار کے مقام پر واقع ڈرونز اور میزائلوں  کا ایک بڑا گودام تھا جسے  اتحاد نے نشانہ بنایا۔

حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا اور کئی قیدیوں کی ہلاکت ہوئی ہے تاہم، حملے سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

فوجی اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں جبکہ  گزشتہ ماہ شدت پسندوں کے خلاف متعدد زمینی اور فضائی کارروائیاں بھی  کی گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبےا لصعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کیا اور جس میں موجود تمام 17جنگجو مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ صعدہ  کو یمن میں ایرانی نواز  حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے ۔



متعللقہ خبریں