شام: انتظامی فورسز کی شہریوں پر فائرنگ

بشار الاسد انتظامیہ نے ادلب ٹینشن فری زون میں یک طرفہ شکل میں اعلان کی گئی فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی کو زمین سے ہدف بنایا

1261661
شام: انتظامی فورسز کی شہریوں پر فائرنگ

شام میں بشار الاسد انتظامیہ نے ادلب ٹینشن فری زون میں یک طرفہ شکل میں اعلان کی گئی فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی کو زمین سے ہدف بنایا۔

اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ نے ادلب کے جنوبی علاقوں کفر اً بل ، جرجناز، کفر سجنہ، ہِش، عرینبہ، خاص، دیر الشرقی اور  دیر الغرابی پر مارٹر  گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ، اسد انتظامیہ کی فوجی یونٹوں کے  کل بعد دوپہر ادلب ٹینشن فری زون میں یک طرفہ شکل میں فائر بندی کا اعلان کرنے اور  فائر بندی  کے آج صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان 17 ستمبر 2018  کو طے پانے والے سمجھوتے سے لے کر اب تک ادلب ٹینشن فری زون میں 9 لاکھ 45 ہزار 992 شہری گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں ۔ اسی دورانیے میں انتظامیہ اور روس کے حملوں میں 219 عورتوں اور 341 بچوں سمیت ایک ہزار 282 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں