غزہ: پولیس چوکیوں پر حملے، 3 پولیس اہلکار شہید

غزہ کے مغرب میں 2 مختلف پولیس چوکیوں پر دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی

1259703
غزہ: پولیس چوکیوں پر حملے، 3 پولیس اہلکار شہید

غزہ کے مغرب میں 2 مختلف پولیس چوکیوں پر دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دھماکوں میں سلامی مجید الندیم، وائل موسی  محمد خلیفہ اور اعلیٰ زیاد الغرابیلی  شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں رائے عامہ کو حملے کے بارے میں تفصیلات  سے آگاہ کیا جائے  گا اور یہ کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے ایجنٹ غزہ  کی سلامتی و استحکام پر  ضرب لگانے کی کوششوں  میں ہیں اور اس سے قبل سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایسے متعدد منصوبوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

وزارت داخلہ نے تمام فلسطینی عوام اور فلسطینی گروپوں سے حملہ آوروں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف جسد واحد کی طرح متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کئے گئے بیان میں 2 فلسطینیوں کے شہید  اور کثیر تعداد میں زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی ۔ زخمیوں میں ایک حالت نازک بتائی گئی تھی۔ 

 

 


ٹیگز: #حملے , #غزہ

متعللقہ خبریں