شام، روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 13 شہری لقمہ اجل

ایک حاملہ عورت کے بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے مناظر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہے  ہیں

1253944
شام، روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 13 شہری لقمہ اجل

شام میں  اسد انتظامیہ کے حمایتی روس  کے ادلیب کے غیر عسکری علاقے کی حدود کے اندر واقع ایک گاؤں پر حملے میں 13 شہری ہلاک ہو گئے۔

روسی لڑاکا طیاروں نے لازکیہ کے کبینہ گاؤں اور ادلیب کے تیری، سکنہ، رقایہ اور خاص دیہاتوں پر کل فضائی حملے کیے۔ جس سے 13 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

مذکورہ حملوں میں ایک حاملہ عورت کے بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے مناظر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں