امریکی جس راستے پر گامزن ہیں وہ راستہ غلط ہے: روحانی

خلیج بصرہ کے بارے میں  امریکی جس راستے پر گامزن ہیں وہ راستہ غلط ہے لہٰذا واشنگٹن انتظامیہ اپنے طرزعمل میں تبدیلی لائے: صدر حسن روحانی

1251680
امریکی جس راستے پر گامزن ہیں وہ راستہ غلط ہے: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ کے بارے میں  امریکی جس راستے پر گامزن ہیں وہ راستہ غلط ہے لہٰذا واشنگٹن انتظامیہ اپنے طرزعمل میں تبدیلی لائے۔

صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر روحانی نے  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے خلیج ہرمز اور خلیج بصرہ پر بات چیت کی۔

اس موقع پر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے میں تناو میں کمی ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ میری خواہش ہے کہ  امریکیوں کو ادراک ہو جائے کہ  جس راستے کو وہ اپنائے ہوئے ہیں وہ راستہ غلط ہے۔ ایسی پالیسیوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لہٰذا انہیں اپنے طرز عمل کی اصلاح کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خلیج بصرہ ، آبنائے ہرمز اور  بحر عمان کی سلامتی کے دفاع  کو خاص اہمیت دیتا ہے کیونکہ ان کی سلامتی میں ہی علاقے  کے عوام کا مفاد ہے۔

روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت علاقے سے باہر کے ممالک کی طرف سے خلیج بصرہ میں اٹھائے گئے اقدامات دنیا میں ہر ایک کے لئے عدم محفوظ، پیچیدہ  اور مزید خطرناک ماحول کی راہ ہموار کریں گے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے بھی کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی علاقے اور دنیا بھر کے عوام کے مفاد میں ہو گی۔

الثانی نے کہا ہے کہ دوحہ میں تناو میں کمی کے لئے کسی بھی کوشش سے گریز نہیں کیا جائے گا۔  اس معاملے میں قطر کا موقف دو ٹوک ہے ۔ ہم علاقے  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایران کے ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں