حوثیوں کا سعودی عرب پر بالسٹک میزائل حملہ
یہ حملہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تیاری میں ہونے کے حوالے سے خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا
یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں واقع ایک فوجی کیمپ پر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا۔
ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیٰ سیری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ سعودی شہر نجران میں انہوں نے سعودی فوجی کیمپ 'بدر ایف' پر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں کیمپ میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کا ذکر کرنے والے سیری نے بتایا ہے کہ مذکورہ حملہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تیاری میں ہونے کے حوالے سے خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادی قوتوں نے اس موضوع کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
متعللقہ خبریں
فلسطین، جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید
جنین ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں