اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے عدلیب پر مسلسل حملے

اسد قوتوں اور روسی طیاروں کے حملوں کی بنا پر عدلیب کی بعض تحصیلوں میں ایک بار پھر نماز جمعہ ادا نہ کی جا سکی

1243087
اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے عدلیب پر مسلسل حملے

شام میں بشارالاسد انتظامیہ اور روس کی  عدلیب کے غیر عسکری رہائشی علاقوں پر شدید بمباری  سے 2 شہری ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

علاقے کے واچ ہاؤس کے مطابق روسی  لڑاکا طیاروں نے کیفر زیٹا   نامی علاقے پر فضائی حملہ کیا۔

علاقے میں  تاحال بمباری جاری ہے تو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  اسد قوتوں اور روسی طیاروں کے حملوں کی بنا پر عدلیب کی بعض تحصیلوں میں ایک بار پھر نماز جمعہ ادا نہ کی جا سکی، اس سے قبل بھی  شدید بمباری نمازیوں کے مساجد جانے  کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اسد قوتوں اور اس کی حمایتی  فورسسز کی جانب سے  ترکی اور روس کے درمیان عدلیب مطابقت طے پانے والی تاریخ 17 ستمبر 2018 سے ابتک فائر بندی کی خلاف ورزی کرنےو الے ان حملوں کے باعث 5 لاکھ 53 ہزار افراد اپنے گھر بار کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں