ٹرمپ انتظامیہ کی مذاکراتی میز پر ایران نہیں بیٹھے گا:حسین دہقان

ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ آئی  کے فوجی مشیر  حسین دہقان  نے کہا ہے کہ ان کا ملک  کسی بھی صورت  ٹرمپ انتظامیہ کی مذاکراتی  میز پر نہیں بیٹھے گا

1241871
ٹرمپ انتظامیہ کی مذاکراتی میز پر ایران نہیں بیٹھے گا:حسین دہقان

ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ آئی  کے فوجی مشیر  حسین دہقان  نے کہا ہے کہ    ان کا ملک  کسی بھی صورت  ٹرمپ انتظامیہ     کی مذاکراتی  میز پر نہیں بیٹھے گا۔

ایران کے سابق وزیردفاع نے الجزیرہ  ٹی  وی سے گفتگو کرتےہوئے  کہا کہ خلیج بصرہ      سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت  کےلیے   برطانیہ نے   ایک   یورپی اتحاد قائم کرنے کی   جو تجویز پیش کی   ہے  اس کے نتیجے میں  آبنائے ہرمز  کی صورت حال  کسی وقت بھی ایک خطرناک موڑ اختیارکر سکتی ہے ۔

ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  امریکہ سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا  ، جنگ کی دھمکیاں  محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں لیکن اگر ایساہوا تو امریکہ یاد رکھے کہ  اس کی  ہمارے علاقے میں  موجود فوج کو ایران ناکوں چنے چبوا دے گا ۔

 



متعللقہ خبریں