سعودی عرب نے حوثیوں کے 2 ڈرون مار گرائے،ملبہ بعض مکانوں پر آن گرا

سعودی حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی  نواز  حوثیوں   کے  دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے تاہم، اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

1236545
سعودی عرب نے حوثیوں کے 2 ڈرون مار گرائے،ملبہ بعض مکانوں پر آن گرا

سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجے گئے  2 ڈرون طیارے مار گرائے۔

خبر  کے مطابق، محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی  نواز  حوثیوں   کے  دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے تاہم، اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے گزشتہ ر وز درمیانی شب خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم، حوثیوں کے یہ دونوں ڈرون طیارے فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔

 تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں