لیبیا: حفتر فورسز کی طرف سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ

جنرل خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں کی طرف سے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی شہر گریان کے ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ

1233254
لیبیا: حفتر فورسز کی طرف سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں کی طرف سے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی شہر گریان کے ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔

قومی مفاہمتی حکومت کی طرف سے، آپریشن' برکان الغضب" کے فیس بک  پیج سے جاری کردہ بیان  کے مطابق حملہ گریان پر کنٹرول سے دو ہفتے بعد کیا گیا ہے  ۔

بیان میں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں بعض پولیس گاڑیاں ناکارہ ہو گئی ہیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود مسلح فورسز کے لیڈر خلیفہ حفتر نے طرابلس پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملے کا حکم دیا جس کے جواب میں دارالحکومت کی بین الاقوامی منظوری کی حامل قومی مفاہمتی حکومت  سے منسلک یونٹوں نے برکان الغضب کے نام سے آپریشن شروع کر دیا تھا۔

بعد ازاں 2 ماہ سے زائد عرصے میں فریقین کے درمیان کسی کو برتری حاصل نہیں ہو سکی تاہم 26 جون کو قومی مفاہمتی حکومت  سے منسلک یونٹوں نے ، طرابلس پر حملے کے دوران  رسد  کے نقطے کے طور پر حفتر فورسز کے زیر استعمال شہر گریان کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں