سعودی عرب کی جانب داغا گیا ڈرون مار گرایا گیا: عرب اتحاد

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق، حوثیوں کی جانب سے  مجرمانہ روش کے تحت ڈرون طیارے بھیجنے  کا سلسلہ جاری ہے جن  کا مقصد شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے

1232705
سعودی عرب کی جانب داغا گیا ڈرون مار گرایا گیا: عرب اتحاد

 سعودی زیر قیادت عرب اتحاد نے  گزشتہ  شب ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا جو کہ یمنی  حوثیوں نے سعودی عرب کی سمت  داغا  تھا۔

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق، حوثیوں کی جانب سے  مجرمانہ روش کے تحت ڈرون طیارے بھیجنے  کا سلسلہ جاری ہے جن  کا مقصد شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے ۔

 ترجمان   کا کہنا تھا کہ  یہ طیارے اپنے اہداف پورے نہیں کر سکے اور انہیں تباہ کیا جا رہا ہے  جبکہ  حوثی باغیوں کے خلاف بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت  سخت ترین جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ  روز حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے جنوب میں ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 



متعللقہ خبریں