ایران کی افزودہ یورینئیم  کی پیداوار کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے: کمال وندی

افزودہ یورینئیم کی  مذکورہ شرح کو، ملک  کے پاور ری ایکٹروں کی ایندھن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے: بہروز کمال وندی

1232320
ایران کی افزودہ یورینئیم  کی پیداوار کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے: کمال وندی

ایران کی ایٹمی انرجی ایجنسی  کے ترجمان بہروز کمال وندی  نے کہا ہے کہ ملک کی افزودہ یورینئیم  کی پیداوار کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کمال وندی نے کہا ہے کہ " آج صبح سے ایران  کی افزادہ یورینئیم کی شرح 4.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے"۔

کمال وندی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینئیم کی  مذکورہ شرح کو، ملک  کے پاور ری ایکٹروں کی ایندھن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین  اور جرمنی  اور ایران کے درمیان 2015میں طے پانے والے جامع مشترکہ عملی پلان کے نام سے پہچانا جانے والا جوہری سمجھوتہ تہران کو 3.67 فیصد کی شرح تک یورینئیم کو افزودہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں