سوڈان: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امداد کو ہاتھ نہیں لگایا گیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کو پیش کئے گئے 3 بلین ڈالر مالیت کے امدادی پیکیج کو ابھی ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا: جنرل محمد حمدان دقلو حمیدتی

1231471
سوڈان: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امداد کو ہاتھ نہیں لگایا گیا

سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد حمدان دقلو حمیدتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کو پیش کئے گئے 3 بلین ڈالر مالیت کے امدادی پیکیج کو ابھی ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا۔

حمیدتی نے دارالحکومت خرطوم کے علاقے الحج یوسف میں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کو دی گئی امدادی رقم تاحال مرکزی بینک میں پڑی ہے اور اسے استعمال نہیں کیا گیا ۔

فوجی عبوری کونسل اور  حزب اختلاف آزادی و تبدیلی ڈکلیریشن فورسز کے درمیان طے پانے والے سیاسی سمجھوتے  پر بھی بات کرتے ہوئے حمیدتی نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے  کو نافذ العمل کرنے کے لئے ہر ایک کا نیک نیتی کے ساتھ اور شانہ بشانہ کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں ہماری ترجیح صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بھی 21 اپریل کو جاری کردہ تحریری بیان میں  ریاض اور ابو ظہبی  کے سوڈان کو 3 بلین ڈالر   امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں