امریکی "یک صد سالہ منصوبہ" عربوں کو رشوت دینے کا بہانہ ہے: خالد میشال

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے  سابقہ بیورو چیف خالد میشال  نے کہا  ہے کہ" صد سالہ  معاہدہ "عربوں  کو رشوت دینے کا ایک بہانہ ہے

1225244
امریکی "یک صد سالہ منصوبہ" عربوں کو رشوت دینے کا بہانہ ہے: خالد میشال

 فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے  سابقہ بیورو چیف خالد میشال  نے کہا  ہے کہ" صد سالہ  معاہدہ "عربوں  کو رشوت دینے کا ایک بہانہ ہے۔

 خالد میشال نے   اس معاہدے اور منامہ میں ہونے والے خوش حالی کےلیے امن نامی  ایک ورک شاپ پر تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطینی عوام اس  معاہدے کو مسترد کر دیں  گے کیونکہ  یہ  ایک مشکوک  منصوبہ ہے    جو کہ فلسطین اور القدس کو بیچنے کےلیے  عربوں کو رشوت دینےکے مترادف ہے  لیکن  مجھے یقین ہے کہ فلسطینی عوام    اپنی  حساسیت کامظاہرہ کرتےہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔

 منامہ میں کل سے شروع  ہوئی ورک شاپ  کا آج آخری دن ہے جس میں  امریکہ کے فلسطین –اسرائیل تنازعے کے  حل کےلیے تشکیل شدہ  " صد سالہ منصوبہ" پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں