جیرڈ کشنر کے خطاب میں تحلیل شدہ سرحدوں والے نقشے کی نمائش

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے داماد اور مشیر اعلیٰ جیرڈ کشنر کے خطاب میں تحلیل شدہ سرحدوں والا نقشہ دکھایا گیا، اجلاس میں بحرین، سعودی عرب، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش شرکت کر رہے ہیں، فلسطین کی طرف سے اجلاس کا بائیکاٹ

1225187
جیرڈ کشنر کے خطاب میں تحلیل شدہ سرحدوں والے نقشے کی نمائش

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے داماد  اور مشیر اعلیٰ جیرڈ کشنر نے بحرین  میں جاری ماناما کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا جس  میں سرحدوں سے پاک نقشہ دکھایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو  میں علاقے میں خاص طور  پر غزہ  اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، تعلیم اور توانائی کے شعبوں  سے متعلقہ منصوبوں کے ویڈیو مناظر دکھائے گئے لیکن  ویڈیو میں اسرائیل اور فلسطین سمیت ممالک کی سرحدیں موجود نہیں تھیں۔

امریکہ کی طرف سے علاقائی مسائل کے حل کے لئے ایک تاریخی موقع  ہونے سے متعلق بیانات کے باوجود  ویڈیو میں پیش کردہ مناظر میں اسرائیل ، فلسطین اور دیگر علاقائی ممالک کی سرحدوں کو تحلیل کر کے سرمایہ کاری اور ترقیاتی  منصوبوں  کا تعارف کروایا گیا۔

تحلیل شدہ سرحدوں والے نقشے کی نمائش  نے فلسطینی زمین کے بارے میں ممکنات اور چہ میگوئیوں کی راہ ہموار کی ہے۔

ویڈیو میں سیاسی  موضوعات  ، اسرائیل  کی طرف سے غزہ کے محاصرے اور دیگر غیر قانونی رہائشی بستیوں کے موضوعات  کا ذکر نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے درمیان تعلق، بحرِ روم  میں قدرتی گیس  جیسے اسٹریٹجک سیکٹروں کے بارے میں متوقع منصوبو ں  کے اطلاق  سے متعلقہ ریگولیشن اور خاص طور پر سلامتی  اور آمدنی کی تقسیم کے بارے میں معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

کانفرنس میں میزبان ملک بحرین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، اردن، مصر، متحدہ  عرب امارات  اور مراکش  شرکت کر رہے ہیں۔

اسرائیل سے کاروباری حضرات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے کانفرنس میں شریک ہیں تاہم فلسطین کی طرف سے  کانفرنس کا بائیکاٹ کیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں