" قائدِ روحانی پر پابندی" امریکہ نے سفارت کاری کے تمام راستے مسدود کردیئے ہیں:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ  نے  ہمارے روحانی قائد اور دیگر اعلی عہدیداروں پر پابندیوں سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارت کاری کا راستہ مستقل طور پر بند  کر دیا ہے

1224791
" قائدِ روحانی پر پابندی" امریکہ نے سفارت کاری کے تمام راستے مسدود کردیئے ہیں:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ  نے  ہمارے روحانی قائد اور دیگر اعلی عہدیداروں پر پابندیوں سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارت کاری کا راستہ مستقل طور پر بند  کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای  اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر غیر سنجیدہ نوعیت کی پابندیوں کا مطلب سفارت کاری کی راہ کو مستقل صورت میں مسدود کر دینا ہے۔

 موسوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے بین الاقوامی  ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق ایک  حکم نامے  پر دستخط کیے تھے۔

دوسری جانب،  امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے مطابق گزشتہ  روز عائد کی جانے والی پابندیاں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو بھی لپیٹ میں لیں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں