غزہ کا واحد بجلی گھر،اسرائیل نے ایندھن دینا بند کردیا
غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمہ دار اسرائیلی محکمے نے کہا ہے کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا
1224832
اسرائیل نے غزہ کے فلسطینی علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند فلسطینی تاحال آتشیں غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جہاں گریں وہاں آگ لگ جائے۔
غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمہ دار اسرائیلی محکمے نے کہا ہے کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد غزہ کے تقریباًﹰ 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی مزید ابتر ہو جائے گی۔
متعللقہ خبریں
فلسطین، جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید
جنین ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں