اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے دو ڈراون مارے گرائے

یمنی فضائی حدود میں  ان طیاروں کا تعین کیا گیا جس کے بعد انہیں مار گرایا گیا

1223163
اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے دو ڈراون مارے گرائے

سعودی قیادت کی عالمی اتحادی قوتوں نے یمن میں حوثیوں  کے دو ڈراؤن  طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق اتحادی قوتوں کے ترجمان ترکی الا مالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں  کی جانب سے دارالحکومت صناء سے پرواز کرائے جانے والے دو ڈراؤن طیارے اتحادی قوتوں کی جانب سے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

مالکی  کا کہنا تھا کہ یمنی فضائی حدود میں  ان طیاروں کا تعین کیا گیا جس کے بعد انہیں مار گرایا گیا۔

یاد رہے کہ ستمبر 2014 سے یمن کا دارالحکومت صناء حوثیوں کے  زیر کنٹرول ہے۔

 



متعللقہ خبریں