سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،2 ڈرون طیارے تباہ

سعودی عرب کی دفاعی قوت  اور عرب اتحادی فوج نے  گزشتہ شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے

1220610
سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی،2 ڈرون طیارے تباہ

سعودی عرب کی دفاعی قوت  اور عرب اتحادی فوج نے  گزشتہ شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے۔

خبر  کے مطابق، یمن میں‌ آئینی حکومت کی معاونت کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک  اخباری  کانفرنس میں‌ بتایا کہ  حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے کل  درمیانی شب  سعودی عرب کی فضا میں داخل ہونے کے بعد مار گرائے گئے۔

کرنل  المالکی کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون طیارہ  گزشتہ  رات 10 بج کر 37 منٹ پر مار گرایا جبکہ  بمبار ڈورن، عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  حوثی  باغیوں  کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسرا ڈرون طیارہ رات11 بج کر 47 منٹ پر سعودی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔

 ان  دونوں طیاروں میں‌ بارود اور دھماکہ خیز مواد لدا ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں