سعودی دفاعی قوت کا حوثیوں کے 5 ڈرون طیارے مارنے کا دعوی

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی  فضائی دفاعی نظام  نے یمنی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف  روانہ   5ڈرون طیارے مار گرائے

1218418
سعودی دفاعی قوت کا حوثیوں  کے 5 ڈرون طیارے مارنے کا دعوی

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی  فضائی دفاعی نظام  نے یمنی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف  روانہ   5ڈرون طیارے مار گرائے۔

 اس کارروائی سے  شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لئے گئے ہیں۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ بدھ کے روز حوثی باغیوں‌ نے ابھا کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

 زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔



متعللقہ خبریں