ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا: جاپان

تہران میں صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں

1217533
ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا: جاپان

جاپان کے وزیراعظم شینزو  ابے  نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرقِ  وسطی  میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سےبچا جانا چاہیے۔

وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ  اخباری  کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ  میں نے  میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔

 شینزو ابے  نے ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کےبارے میں بھی بات چیت کی ہے۔

اس موقع صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ " ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے کینوکہ یہ خطے اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

تہران اور ٹوکیو جوہری ہتھیاروں کے مخالف ہیں ۔

ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

شینزو ابے  1979 کے  ایرانی انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان ایران سے خام تیل خرید کرتا رہا ہے لیکن اب اس نے امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں