ہم موسم خزاں میں متوقع صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہیں: علی العرید

تیونس میں نہدا موومنٹ کے نائب سربراہ علی العرید نے کہا ہے کہ ہم موسم خزاں میں متوقع صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہیں

1215166
ہم موسم خزاں میں متوقع صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہیں: علی العرید

تیونس میں نہدا موومنٹ کے نائب سربراہ علی العرید نے کہا ہے کہ ہم موسم خزاں میں متوقع صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

علی العرید نے تحریک کے باقاعدہ قیام  کی 38 ویں سالانہ یاد کے موقع پر منعقدہ سمپوزئیم  سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی 6 اکتوبر کو متوقع  صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہے اور موجودہ مرحلے میں ہماری ترجیح امیدواروں کی فہرست تیار کرنا ہے۔

عرید نے کہا ہے کہ 17 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات میں پارٹی کی نمائندگی کرنے والے نام کا تاحال تعین نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر سے بھی کسی نام کا انتخاب ہو سکتا ہے اسی طرح پارٹی کے باہر سے بھی کسی نام  کی حمایت کی جا سکتی ہے۔

عرید نے کہا  ہے کہ نہدا موومنٹ اپنے فروغ کے لئے دس سالہ رپورٹ تیار کرنے والی پارٹیوں میں سے ایک ہے اور تقریباً 50 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد خود کو ایک پختہ تحریک کے طور پر دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ نہدا موومنٹ نے "اسلامی رجحان موومنٹ" کے نام سے 1972 میں خفیہ سرگرمیوں کے ساتھ آغاز کیا۔ 1981 میں باقاعدہ طور پر اپنے قیام کا اعلان کیا  اور نام کو بھی تبدیل کر کے نہدا موومنٹ رکھ لیا۔



متعللقہ خبریں