امریکہ کو ایران کے بارے میں اپنا طرزعمل تبدیل کرنا چاہیے: عباس موسوی

اگر کوئی چیز ایران کے لئے پیمانے کی حیثیت رکھتی ہے تو وہ امریکہ کے افعال اور طرز عمل کا عمومی طور پر تبدیل ہونا ہے: عباس موسوی

1212938
امریکہ کو ایران کے بارے میں اپنا طرزعمل تبدیل کرنا چاہیے: عباس موسوی

ایران  نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے ایران بحران سے متعلق جاری کردہ بیان کا جواب دیا ہے۔

مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم پیشگی شرائط کے بغیر تہران انتظامیہ کے ساتھ  مذاکراتی میز پر بیٹھ سکتے ہیں لیکن امریکہ کی ایران پر دباو کی مہم جاری رہے گی۔

پومپیو کو جواب دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے بارے میں اپنا طرزعمل تبدیل کرنا چاہیے۔

عباس موسوی نے کہا ہے کہ خفیہ اہداف کو نئے بیانات اور الفاظ کے جوڑ توڑ کے ذریعے بیان کیا جانا ایران کے لئے کوئی پیمانہ نہیں ہے۔ اگر کوئی چیز ایران کے لئے پیمانے کی حیثیت رکھتی ہے تو وہ امریکہ کے افعال اور طرز عمل کا عمومی طور پر تبدیل ہونا ہے۔



متعللقہ خبریں