مکہ اجلاس: سعودی عرب کی قطر کو بھی شرکت کی دعوت

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30  مئی کو مکہ میں منعقد کی جانے والی خیلجی تعاون کونسل  کے ہنگمای اجلاس   میں شرکت کے لیے  قطری امیر کو بھی  دعوت نامہ بھیجا ہے

1208569
مکہ اجلاس: سعودی عرب کی قطر کو بھی شرکت کی دعوت

 سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30  مئی کو مکہ میں منعقد کی جانے والی خیلجی تعاون کونسل  کے ہنگمای اجلاس   میں شرکت کے لیے  قطری امیر کو بھی  دعوت نامہ بھیجا ہے ۔

 قطر کی سرکاری خبر  ایجنسی  QNA کےمطابق ، شاہ  سلمان  نے   اس سلسلے میں ایک خط  کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف  بن راشد الزیانی  اور قطری وزیر خارجہ محمد بن  عبدالرحمن الثانی کو پہنچا یا ہے ۔

 یاد رہے کہ خادم الحرمین الشریفین  نے   کونسل کے رکن ممالک  سے   مکہ میں 30 مئی کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے   کی درخواست کی تھی  جس کا مقصد 12 مئی کو متحدہ عرب امارت  کی سمندری حدود میں  4 مال بردار بحری جہازوں     اور 14 مئی کو  سعودی عرب کی تیل کی  دو تنصیبات پر  حملوں  پر غور کرنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں